19 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومقومی خبریںفروری میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر، اسٹیٹ بینک

فروری میں کرنٹ اکاونٹ خسارہ ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر، اسٹیٹ بینک


فوٹو: فائل

اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) نے کہا ہے کہ فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتے میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔

ایس بی پی نے کرنٹ اکاؤنٹ کھاتے سے متعلق اعداد و شمار پیش کردیے، جس کے مطابق فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ کھاتے میں ایک کروڑ 20 لاکھ ڈالر کا خسارہ ہوا ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق فروری میں درآمدی حجم 5 اعشاریہ 02 ارب ڈالر رہا، اس دورانیے میں برآمدات 2 اعشاریہ 59 ارب ڈالرز رہا۔

ایس بی پی اعلامیے کے مطابق فروری میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 3 اعشاریہ 30 ارب ڈالر رہا جبکہ مالی سال کے ابتدائی 8 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 69 کروڑ 10 لاکھ ڈالر رہا۔

اعلامیے کے مطابق مالی سال 2024 کے ابتدائی 8 ماہ کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 اعشاریہ 73 ارب ڈالر تھا۔

ایس بی پی کے اعلامیے کے مطابق 8 ماہ کا تجارتی خسارہ 17 فیصد اضافے سے 16 اعشاریہ 50 ارب ڈالر رہا جبکہ اس دورانیے میں تجارت، خدمات اور آمدن کا خسارہ 24 اعشاریہ 57 ارب ڈالر رہا۔

اسٹیٹ بینک اعلامیے کے مطابق  رواں مالی سال کے 8 ماہ کی ورکرز ترسیلات 23 ارب 96 کروڑ ڈالر رہیں جبکہ جولائی سے فروری تک دیگر کرنٹ ٹرانسفر 1.34 ارب ڈالر رہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات