کراچی ( اسٹاف رپورٹر)گولڈ مارکیٹ، سونے کی قیمت میں مزید 1100روپے فی تولہ کا اضافہ،تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13ڈالر فی اونس کے اضافے سے 2984ڈالر فی اونس سے بڑھ کر 2997ڈالر فی اونس پر پہنچ گئی ہے ،عالمی مارکیٹ میں اضافے کی وجہ سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت 1100روپے فی تولہ کے اضافے سے 3 لاکھ 14ہزار 800 روپے فی تولہ اور 10گرام سونے کی قیمت 943 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 69 ہزار 890 روپے ہو گئی ہے ،تاہم چاندی کی قیمت 3530 روپے فی تولہ پر برقرار رہی۔