33 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومغزہ لہو لہوجنگ کے وقت سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو اولین ترجیح...

جنگ کے وقت سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو اولین ترجیح دینا ہر پاکستانی کی حب الوطنی کا تقاضہ ہے۔


پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے عمران خان کے بغیر پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی عدم شرکت پر ردعمل جاری کردیا۔

بلاول بھٹو نے ایکس پر عمران خان کے بغیر پارلیمانی سیکیورٹی کمیٹی کے اجلاس میں پی ٹی آئی کی جانب سے شرکت نہ کرنے کے اعلان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بطور وزیراعظم کبھی بھی کسی پارلیمانی سیکیورٹی کے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔

انہوں نے کہا کہ نہ دہشت گردی، نہ کشمیر اور نہ ہی بھارتی جارحیت پر ہونے والے کسی اجلاس میں عمران خان شریک نہیں ہوئے۔ آج وہ پارلیمنٹ کے رکن بھی نہیں اور یہ پارلیمنٹ کی قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس تھا۔

بلاول نے کہا کہ افسوسناک بات یہ ہے کہ پی ٹی آئی اب اصرار کر رہی ہے کہ وہ (عمران خان) اس اجلاس میں شریک ہوں۔ جنگ کے وقت سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو اولین ترجیح دینا ہر پاکستانی کی حب الوطنی کا تقاضہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات