32 C
Lahore
Sunday, June 22, 2025
ہومقومی خبریںبلاول کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیرمشروط تعاون کا اظہار

بلاول کا دہشتگردی کے خاتمے کیلئے غیرمشروط تعاون کا اظہار


 افغانستان میں دہشت گردوں کا معاملہ بھرپورانداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہوگا، بلاول بھٹو زرداری – فوٹو: فائل

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے دہشتگردی کے خاتمے کےلیے غیرمشروط تعاون اور غیر متزلزل عزم کا اظہار کیا۔

ذرائع کے مطابق پارلیمانی کمیٹی برائے قومی سلامتی کے ان کیمرا اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کا معاملہ بھرپورانداز میں سفارتی سطح پر اٹھانا ہوگا، دنیا کو بھی افغان حکومت کے کردار سے آگاہ کرنا ہو گا۔

انکا کہنا تھا کہ اپنی خارجہ پالیسی کو مزید مؤثر بنانا ہوگا، بیرونی دنیا بھی یہ سب معاملات دیکھے، دنیا خود کو اس خطے سے الگ تھلگ نہیں رکھ سکتی۔

چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی مالی مدد کرنے والوں کا بھی پتا لگانا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ جو آگ پاکستان میں لگی ہے اردگرد رہنے والے یہ مت سمجھیں کہ ان تک نہیں پہنچے گی۔

پیپلز پارٹی پاکستان سے انتہاپسندی اور دہشتگردی کے خاتمے کیلئے ہر طرح کی مدد کو تیار ہے۔ یہ اہم قومی مسئلہ ہے جس میں اگر مگر کی گنجائش نہیں ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات