کراچی ( اسٹاف رپورٹر) پاکستان اسٹاک ایکس چینج،آئی ایم ایف سے کامیاب مذاکرات کی خبروں سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال،نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز مارکیٹ میں زبردست سرگرمی،منافع بخش سیکٹرزمیں خریداری سے تیزی کا رحجان،کے ایس ای100انڈیکس میں 663 پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 16ہزار کی نفسیاتی حد عبور ہو گئی،سرمایہ کاری مالیت میں 84ارب 98کروڑ ایک لاکھ روپے کا اضافہ،47.09فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم رہی،کاروباری حجم 40.79فیصد بڑھ گیا،تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات کی مثبت خبروں سے سرمایہ کاروں کا اعتمادبحال ہوا ہے جس کی وجہ سے پیر کو مارکیٹ 347 پوائنٹس کے اضافے پر کھلی اور اس کے بعد بینکنگ،آئل اینڈ گیس و دیگر منافع بخش سیکٹرز میں خریداری سے دن بھر تیزی کا رحجان غالب رہا ۔
