31 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںکوئی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا تو اسے منہ کی...

کوئی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی، علی پرویز ملک


فوٹو: فائل

وفاقی وزیر برائے پیٹرولیم علی پرویز ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعطم شہباز شریف مسائل کے حل کیلئے سب کی طرف ہاتھ بڑھائیں گے، اگر کوئی اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کرے گا تو اسے منہ کی کھانا پڑے گی۔

لاہور کے کوٹ خواجہ سعید اسپتال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی پرویز ملک نے کہا کہ پاک فوج کے جوان مشکل مرحلے میں ہمارا دفاع کر رہے ہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلئے ریاست پاکستان ہر قسم کے وسائل مہیا کرے گی۔

علی پرویز ملک نے کہا کہ ہم نے ملک کو ایک جامع معاشی رستے پر ڈالنا ہے،  دہشت گردی کا ناسور دوبارہ سر اٹھا رہا ہے، اس کےلیے قوم کو اکھٹا ہونا ہوگا، ہر سیاسی جماعت اور سیاسی لیڈر کو پاکستان کیلئے ذاتی مفادات سے بالاتر ہونا پڑے گا۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف نے معیشت بحال کرنے کیلئے وزیراعظم کی کاوش کو سراہا، وزیراعظم شہباز شریف نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات