29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹمجھے آسکر نہیں چاہیے ، نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے: کنگنا رناوت

مجھے آسکر نہیں چاہیے ، نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے: کنگنا رناوت


کنگنا رناوٹ— فائل فوٹو

بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت نے اپنی فلم ایمر جنسی کی او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز پر شائقین کی جانب سے پذیرائی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے آسکر نہیں چاہیے، میرے لیے نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کنگنا رناوت کی فلم ایمرجنسی نیٹ فلکس پر ریلیز ہو گئی، جس پر فلم شائقین کی جانب سے داد دینے کا سلسلہ جاری ہے، مداحوں نے اس فلم کی تعریف کے پل باندھ دیے ہیں۔

ایک منچلے فین نے کہا ہے کہ یہ فلم بہت اچھی ہے، اس کو بھارت کی جانب سے عالمی شہرت یافتہ آسکر کے لیے نامزد کیا جانا چاہیے، جس پر جواب دیتے ہوئے کنگنا رناوت نے کہا کہ مجھے آسکر کی ضرورت نہیں، میرے لیے تو نیشنل ایوارڈ ہی کافی ہے۔

کنگنا نے ٹوئٹ میں مزید کہا ہے کہ امریکا سچ تسلیم کرتے ہوئے ہمیں ایوارڈ کیوں دے گا؟ فلم ایمرجنسی میں اس معاملے کو ہی اٹھایا گیا ہے کہ امریکا ترقی پزیر ممالک کو کس طرح دباؤ میں لیتا ہے۔

فلم کی تعریف کرتے ہوئے فلم میکر سنجے گپتا نے کہا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ میرا فلم دیکھنے کا کوئی ارادہ نہیں تھا، میں خوش ہوں کہ میں غلط تھا، فلم بہت شاندار ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات