19 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںسعودی عرب، پیرامیڈکس نے دل کا دورہ پڑنے والے عمرہ زائر کو...

سعودی عرب، پیرامیڈکس نے دل کا دورہ پڑنے والے عمرہ زائر کو 2 منٹ میں ریسکیو کر لیا


مکہ مکرمہ (شاہدنعیم) مکہ مکرمہ کی مسجدالحرام میں دل کا دورہ پڑنے والے عمرہ زائر کو پیرامیڈکس اسٹاف نے دو منٹ میں ریسکیو کیا ہے۔ پیرامیڈیکس حکام کو شام 4 بج کر 6 منٹ پر اطلاع موصول ہوئی کہ الجزائر سے آنے والے عمرہ زائر مسجد کے بیرونی حصے میں بے ہوش ہو کر گر گیا۔سعودی پریس نے رپورٹ کیا ہے کہ ایمبولینس ٹیم فوری طور پر مریض کے پاس پہنچی اور سینے پر کمپریشن ڈیوائس اور الیکٹریکل ڈیفبریلیٹر کی مدد سے 2 منٹ میں مریض کو زندگی کی طرف لوٹا دیا۔ بعدازاں مریض کی صحت بحالی کے لیے اسے قریبی طبی مرکز منتقل کر دیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پیرامیڈکس حکام کا فوری رسپانس اس منصوبے کے تحت تھا جو مکہ میں سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی نے رمضان المبارک کے دوران خصوصی طور پر رکھا تھا۔رمضان المبارک کے دوران 242 ایمرجنسی کیسز دیکھنے میں آئے ہیں۔ جس کے بعد ان مریضوں کو قریبی طبی مراکز تک فوری طور پر پہنچایا گیا۔ بنʼمدینہ کارڈیک سنٹرʼ نے رمضان المبارک کے پہلے 15دنوں کے دوران 5 ممالک سے تعلق رکھنے والے عمرہ زائرین کی اوپن ہارٹ سرجری کی ہے۔ جبکہ 7عمرہ زائرین کی کارڈیک کیتھیٹرائزیشن کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق مدینہ ہیلتھ کلسٹر نے رمضان المبارک کے دوران 70 سے زائد ممالک سے تعلق رکھنے والے 23014افراد کو ہنگامی بنیادوں پر طبی سہولت فراہم کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات