10 C
Lahore
Friday, December 19, 2025
ہومقومی خبریںخیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج جہنم واصل

خیبر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 خوارج جہنم واصل


فائل فوٹو

ضلع خیبر کے علاقے طوردرہ میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کے دوران 3 خوارج کو جہنم واصل کردیا۔

آئی ایس پی آر کے اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر کے علاقے طوردرہ میں آپریشن کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر کیا گیا، اس دوران خوارج کے ٹھکانے کو موثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔

اعلامیے کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج جہنم واصل کیے گئے، مارے گئے خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کےلیے پُرعزم ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات