35 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبنگلا دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس آئندہ ہفتے چین کا دورہ کرینگے

بنگلا دیشی چیف ایڈوائزر محمد یونس آئندہ ہفتے چین کا دورہ کرینگے


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

بنگلا دیش کے چیف ایڈوائزر محمد یونس اگلے ہفتےچین کا 3 روزہ سفارتی خیر سگالی دورہ کریں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق محمد یونس 26 تم 29 مارچ کے دورے کے دوران چینی صدر شی جن پنگ سے ملاقات کریں گے اور پیکنگ یونیورسٹی سے اعزازی ڈگری بھی وصول کریں گے۔

سرمایہ کاری کے مواقع کے لیے محمد یونس متعدد چینی فرمز سے بھی ملاقات کریں گے۔

دورے کے دوران بنگلادیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی بے پناہ آبادی پر بھی بات چیت متوقع ہے۔

میڈیا سیکریٹری شفیق العالم کا کہنا ہے کہ اس دورے کا مقصد دو طرفہ تعلقات کو نئی بلندیوں تک پہنچانا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات