40 C
Lahore
Monday, June 2, 2025
ہومغزہ لہو لہوپہلا ٹی 20، کیویز کی تباہ کن بولنگ، پاکستان کی پوری ٹیم...

پہلا ٹی 20، کیویز کی تباہ کن بولنگ، پاکستان کی پوری ٹیم 91 رنز پر ڈھیر



CHRISTCHURCH,:

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی بیٹنگ لائن ریت کی دیوار ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18.4 اوورز میں 91 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

اوپنرز محمد حارث اور حسن نواز کوئی رن بنائے بغیر پہلے ہی اوور میں پویلین واپس لوٹ گئے۔

عرفان خان نے ایک رن بنا کر ٹیم کے اسکور کا آغاز کیا مگر پھر وہ بھی اسی ایک رن پر آؤٹ ہو گئے، شاداب خان نے بھی 3 رنز بنا کر واپسی کا ٹکٹ کٹا لیا۔

کپتان سلمان آغا کی مزاحتمی اننگ 18 رنز پر سمٹ گئی، جبکہ خوشدل شاہ 32 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، عبدالصمد نے 7 رنز بنائے۔

مزید پڑھیں: کرکٹ کا گرینڈ سلیم؛ سعودی عرب کے انتہائی مہنگی لیگ کے خفیہ منصوبے کا انکشاف

جہانداد خان 17 رنز، شاہین شاہ آفریدی 1 اور ابرار احمد نے 2 رنز بنائے۔

پاکستان کے 8 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے کائل جیمیسن نے 4 اوورز میں صرف 8 رنز دے کر 3 پاکستانی بیٹرز کو میدان سے بے دخل کیا۔

جیکب ڈفی نے 4 وکٹیں حاصل کیں، ایش سوڈھی نے 2 اور فوکس نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں کیویز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان اسکواڈ:

محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا (کپتان)، عرفان خان، شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، جہانداد خان، شاہین شاہ آفریدی، ابرار احمد، محمد علی

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

ٹم سیفرٹ، فن ایلن، ٹم رابنسن، مارک چیپمین، ڈیرل مچل، مچل ہے، مائیکل بریسویل (کپتان)، زکارے فوکس، کائل جیمیسن، ایش سوڈھی، جیکب ڈفی

 



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات