27 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںنیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان مشکلات کا شکار

نیوزی لینڈ کیخلاف پاکستان مشکلات کا شکار


نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان ٹیم اننگز کے پہلے ہی اوور سے مشکلات کا شکار رہی اور ابتدائی 4 اوورز میں 4 کھلاڑی پویلین لوٹ گئی۔

پہلے ٹی ٹوئنٹی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

پاکستان ٹیم میں محمد حارث، حسن نواز، سلمان آغا، محمد عرفان خان،
شاداب خان، عبدالصمد، خوشدل شاہ، جہانداد خان اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں قومی ٹیم کے تین کھلاڑی اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

میچ سے پہلے ہیگلے اوول میں پاکستان کرکٹ ٹیم نے ٹریننگ سیشن کیا، بیٹنگ کوچ محمد یوسف نے کھلاڑیوں کو بیٹنگ ٹپس دیں۔ 

دونوں ٹیموں کی موجود گی میں گراؤنڈ میں روایتی ویلکم تقریب کا بھی انعقاد کیا گیا۔

کپتان سلمان آغا کا کہنا ہے کہ توقعات کے مطابق کرکٹ نہ کھیلنے پر فینز ٹیم سے خوش نہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز میں نیا کامبی نیشن بنانے کی کوشش کی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات