32 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںرکن اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں...

رکن اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ، 2 افراد جاں بحق، 2 زخمی


ڈہرکی میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) سے تعلق رکھنے والے رکن سندھ اسمبلی جام مہتاب حسین کی گاڑی پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔

فائرنگ سے جام مہتاب حسین کا ڈرائیور اور گارڈ جاں بحق ہوگئے، دو افراد زخمی ہوئے، واقعے میں جام مہتاب ڈہر محفوظ رہے۔

ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی) کا کہنا ہے کہ مسلح افراد کی فائرنگ سے جام مہتاب کا ایک گارڈ اور ڈرائیور جاں بحق ہوگئے جبکہ 2   زخمی ہوگئے، مسلح افراد فائرنگ کے بعد فرار ہوگئے، جام مہتاب حسین محفوظ رہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے آئی جی پولیس سے رابطہ کر کے حملہ آوروں کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا بھی کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات