29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت، ہولی پر ہندو انتہاپسندوں کے حملوں کا خطرہ، مساجد کو ڈھانپ...

بھارت، ہولی پر ہندو انتہاپسندوں کے حملوں کا خطرہ، مساجد کو ڈھانپ دیا گیا


کراچی(نیوزڈیسک)بھارتی ریاست اتر پردیش میں ہندو انتہاپسندوں کے حملوں کے خدشے کے باعث ہولی پر مساجد کو ڈھانپ دیا گیا۔ ہندوؤں کے مذہبی تہوار ہولی کے موقع پر حساس علاقوں کی مساجد اور مزارات کو ترپالوں سے ڈھانپ دیا گیا، کئی علاقوں میں نماز جمعہ کے اوقات بھی تبدیل کر دیے گئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق رمضان المبارک کے دوران جمعے کے روز ہولی کا تہوار آنے پر ہندو مسلم کشیدگی کے خدشات پر اتر پردیش کے ضلع سنبھل سمیت دیگر حساس علاقوں میں بڑی تعداد میں پولیس کی نفری تعینات رہی۔ہولی کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے، مقامی انتظامیہ نے مسلمان شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت بھی جاری کی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات