31 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومانٹرٹینمنٹاے آئی ویڈیو نے مودی اور ٹرمپ کو ہولی پر اکٹھا کردیا

اے آئی ویڈیو نے مودی اور ٹرمپ کو ہولی پر اکٹھا کردیا


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کی ایک دوسرے کے ساتھ ہولی منانے کی حقیقت سامنے آگئی۔

انٹرنیٹ پر ایک وائرل ویڈیو نے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ حاصل کی جس میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ، ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اور کرکٹر ویرات کوہلی کو ہولی کھیلتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں یہ عالمی شخصیات ایک دوسرے پر گلال لگاتے اور خوشی کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں، جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ حقیقت میں ہولی منا رہے ہیں۔

درحقیقت یہ تمام تصاویر اور ویڈیوز مصنوعی ذہانت Artificial Intelligence – AI کے ذریعے بنائی گئی ہیں۔

وائرل ویڈیو میں مودی اور ٹرمپ کو ایک دوسرے پر رنگ لگاتے اور قہقہے لگاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جبکہ دیگر عالمی رہنما بھی اس رنگا رنگ تقریب کا حصہ بنتے نظر آتے ہیں۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام کے اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی، جس پر اب تک 93 ہزار سے زائد ویوز آ چکے ہیں۔

اس ویڈیو میں اطالوی وزیراعظم جارجیا میلونی کو بھی بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ دکھایا گیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات