34 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومجرم و سزا7 سالہ لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد نازیبا ویڈیوز...

7 سالہ لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد نازیبا ویڈیوز شیئر کرنے والا ملزم گرفتار 


7 سالہ لڑکی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنانے کے بعد اس کی نازیبا ویڈیوز شئیر کرنے والے ملزم کو گرفتار  کرلیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل پشاور کی جانب سے جاری بیان کے مطابق بڑی کارروائی میں  کم سن بچی کی نازیبا ویڈیوز بنانے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا گیا، ملزم کی شناخت بہار علی کے نام سے ہوئی۔

ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم کو چھاپہ مار کاروائی میں تلاش لوئر دیر سے گرفتار کیا گیا، ملزم نے 7 سالہ لڑکی کو جنسی حوس کا نشانہ بنایا، سفاک ملزم نے غیر اخلاقی اور بدترین عمل کی ویڈیوز بنائی۔

بیان کے مطابق متاثرہ کمسن بچی گرفتار ملزم کے پاس پڑھنے آتی تھی،  ملزم نے معصوم بچی کے والدین کو دھمکانے کے لیے مذکورہ ویڈیوز ان کے ساتھ شئیر کیں، ملزم نے لڑکی کے والدین کو کیس خارج کروانے کی غرض سے مذکورہ ویڈیوز کے ذریعے دھمکایا۔

ترجمان کے مطابق چھاپہ مار کارروائی میں ملزم سے موبائل فون قبضے میں لیا گیا،  ملزم کے موبائل فون سے مذکورہ ویڈیوز و تصاویر برآمد کر لی گئیں،  ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات