29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںہمیں یوکرین امن معاہدے کے دفاع کیلئے تیار ہونا ہوگا، برطانوی وزیراعظم

ہمیں یوکرین امن معاہدے کے دفاع کیلئے تیار ہونا ہوگا، برطانوی وزیراعظم


ہمیں پائیدار امن کی تیاری کرنی ہوگی اور اس کےلیے دباؤ بڑھانا ہوگا – کیئر اسٹارمر – فوٹو: فائل

برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا ہے کہ ہمیں یوکرین امن معاہدے کے دفاع کےلیے تیار ہونا ہوگا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 25 عالمی رہنماؤں کے ساتھ ورچوئل میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ ہمیں امن معاہدے کےلیے روس پر دباؤ ڈالنا ہوگا۔

برطانوی وزیراعظم نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن امن کےلیے سنجیدہ ہیں تو انہیں یوکرین پر ظالمانہ حملے روکنے ہوں گے، انہیں جنگ بندی کرنی ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں پائیدار امن کی تیاری کرنی ہوگی اور اس کےلیے دباؤ بڑھانا ہوگا۔

خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق کیئر اسٹارمر نے یورپ، آسٹریلیا، کینیڈا اور نیوزی لینڈ کے رہنماؤں سے وڈیو لنک پر بات چیت کی تھی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات