28 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومقومی خبریںریلوے ٹریک اور اطراف کا علاقہ کلیئر

ریلوے ٹریک اور اطراف کا علاقہ کلیئر


—فائل فوٹو 

کچھی کے علاقے مشکاف میں جعفر ایکسپریس کو نشانہ بنائے جانے والے مقام پر ریلوے ٹریک اور اطراف کے علاقے کو کلیئر کر دیا گیا ہے۔

ریلوے کے انجنیئرنگ ڈپارٹمنٹ سمیت تیکنیکی ٹیموں نے واقعے کے مقام کا دورہ کیا۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹریک کی مرمت کا کام کل سے شروع کر دیا جائے گا۔

حملے میں جعفر ایکسپریس کے انجن سمیت 5 بوگیوں جبکہ مشکاف میں ریلوے ٹریک کے 382 فٹ حصے کو نقصان پہنچا ہے۔

ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ٹریک کی مرمت میں 8 سے 10 گھنٹے درکار ہوں گے، کوشش ہے کہ ٹریک کی جَلد مرمت کر کے ٹرین سروس بحال کی جائے۔

پاکستان ریلوے کے حکام کے مطابق کوشش ہے کہ ٹریک کی جلد مرمت کر کے ٹرین سروس بحال کر دی جائے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات