13 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںروسی، چینی، ایرانی نائب وزرائے خارجہ ملاقات، اعلامیہ جاری

روسی، چینی، ایرانی نائب وزرائے خارجہ ملاقات، اعلامیہ جاری


—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

چین اور روس کے نائب وزرائے خارجہ نے چینی دارالحکومت بیجنگ میں ملاقات کی ہے۔

اس ملاقات کا اعلامیہ بھی جاری کیا گیا ہے جس میں امریکا سے ایران پر پابندیوں کے خاتمے اور مذاکرات شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں چین، روس اور ایران کے اعلیٰ سطح کے وفود نے خصوصی ملاقات کی جس میں امریکا سے ایرانی ایٹمی پروگرام کے حوالے سے مذاکرات دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

تینوں ممالک نے امریکا کی ایران پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ بھی کیا۔

چینی نائب وزیرِ خارجہ ماژاؤسوس، روسی نائب وزیرِ خارجہ سرگئی ریابکوف اور ایرانی نائب وزیرِ خارجہ کاظم غریب آبادی کی موجودگی میں مشترکہ اعلامیہ جاری ہوا۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ تینوں ممالک اس بات پر متفق ہیں کہ باہمی احترام کے اصول پر سیاسی اور سفارتی گفت و شُنید سے ہی قابلِ عمل حل نکالا جائے۔

واضح رہے کہ چین میں یہ ملاقات اس وقت ہوئی ہے جب امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای کو بات چیت شروع کرنے کے لیے خط بھیجا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات