29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںتل ابیب میں یو اے ای کا بین المذاہب افطار، مختلف مذاہب...

تل ابیب میں یو اے ای کا بین المذاہب افطار، مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت


متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے اسرائیلی شہر تل ابیب میں بین المذاہب افطار کا اہتمام کیا جس میں اسرائیل کے سیاسی، اقتصادی اور ثقافتی شعبوں کے نمائندے، مسلم کمیونٹی کے رہنما اور یہودی، مسیحی، دروز اور دیگر مذاہب کے افراد نے شرکت کی۔

اس سال رمضان کے مقدس مہینے کے دوران، یہودی تہوار پوریم اور مسیحی تہوار ایسٹر قریب ہونے کی وجہ سے یہ تقریب بین المذاہب مکالمے اور اتحاد کی علامت بن گئی۔

افطار میں اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) کے اسپیکر امیر اوحنا نے افطار میں شرکت کی جبکہ اسرائیل میں سب بڑی مسلم عرب سیاسی جماعت کے رہنما منصور عباس بھی شریک ہوئے۔

تل ابیب میں یو اے ای کا بین المذاہب افطار، مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت

اسرائیلی عرب رہنما منصور عباس، متحدہ عرب لسٹ (رعم پارٹی) کے سربراہ ہیں جو اسرائیل میں بسے تقریباً بیس لاکھ عرب مسلم کمیونٹی کے حقوق کے لیے کام کرتے ہیں۔

اماراتی سفارتخانہ 2021 سے ہر سال مختلف کمیونٹیز کےلیے افطار کا اہتمام کر رہا ہے۔

تل ابیب میں یو اے ای کا بین المذاہب افطار، مختلف مذاہب کے رہنماؤں کی شرکت



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات