29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومانٹرٹینمنٹبرسوں سے میں اس لمحے کیلئے ترس رہی تھی: شانزے لودھی

برسوں سے میں اس لمحے کیلئے ترس رہی تھی: شانزے لودھی


—تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی معروف اداکار، میزبان و ماڈل عمر شہزاد کی نئی نویلی دلہن ماڈل و اداکارہ شانزے لودھی دیرینہ خواہش پوری ہونے پر جذباتی ہو گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ماڈل نے خانہ کعبہ کو ہاتھ لگاتے ہوئے تصویر شیئر کی جس میں ان کے شوہر و اداکار عمر شہزاد بھی ان کے ساتھ ہی موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پوسٹ میں تصویر کے ساتھ ایک مختصر ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں بیت اللّٰہ نظر آ رہا ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ برسوں سے میں اس لمحے کے لیے ترس رہی تھی کہ میں اپنے پیاروں کے ساتھ خانہ کعبہ کے سامنے کھڑی ہو سکوں، اس لمحے کے لیے دعا مانگ رہی تھی اور آخر کار میری تمام دعاؤں کا جواب مجھے بہت خوبصورت انداز میں مل گیا۔

اداکارہ نے لکھا ہے کہ جب میری دعائیں قبول ہوئیں تو یہ میرے لیے سب سے خوبصورت نعمت تھی جس نے میرے دل کو شکر گزاری سے بھر دیا۔

ان کا کہنا ہے کہ  اپنے شوہر کے ساتھ پہلی بار خانہ کعبہ کو چھونے کا احساس ناقابل بیان تھا۔

شانزے لودھی نے یہ بھی کہا ہے کہ تمام نعمتوں کے لیے الحمدللّٰہ اس محبت اور میرے خوابوں کی تکمیل کے لیے، اللّہ تیرا شکر ہے کہ آپ نے یہ میری قسمت میں لکھا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات