29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا نے جنوبی افریقی سفیر کو ملک بدر کر دیا

امریکا نے جنوبی افریقی سفیر کو ملک بدر کر دیا


جنوبی افریقی سفیر ابراہیم رسول —تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا 

امریکا نے جنوبی افریقا کے سفیر کو ملک بدر کر دیا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق امریکا نے جنوبی افریقا کے سفیر کو صدر ٹرمپ سے نفرت کی بنیاد پر ملک بدر کیا ہے۔

امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے الزام عائد کیا ہے کہ جنوبی افریقی سفیر ابراہیم رسول امریکا اور صدر ٹرمپ سے نفرت کرتے ہیں۔

جنوبی افریقا کے صدر نے امریکی اقدام پر ردِعمل ظاہر کرتے ہوئے اسے افسوس ناک قرار دیا ہے۔

جنوبی افریقی حکومت نے سفارتی آداب کو برقرار رکھنے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ تعمیری تعلقات رکھنا چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ٹرمپ انتظامیہ نے جنوبی افریقا کی امداد معطل کر دی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا نے ایک متنازع قانون کی بنیاد پر جنوبی افریقا کی امداد معطل کی تھی، جس کے تحت مبینہ طور پر سفید فام کسانوں کی زمینیں ضبط کی جا سکتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات