29 C
Lahore
Friday, July 18, 2025
ہومقومی خبریںاحسن اقبال نے لاہور میں الیکٹرک بائیکس فیکٹری کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے لاہور میں الیکٹرک بائیکس فیکٹری کا افتتاح کردیا


وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے لاہور کے علاقے سندر میں الیکٹرک بائیکس بنانے والی فیکٹری کا افتتاح کردیا۔

افتتاحی تقریب سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے کہ پاکستان میں انڈسٹریلائزیشن کو فروغ دیں۔

انہوں نے کہا کہ الیکٹرک وہیکلز کا شعبہ پاکستان میں ماحولیاتی چیلنج سے نمٹنے میں مدد دے سکتا ہے، گرین انرجی کی طرف سفر کو تیزی سے آگے بڑھائیں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ پاکستان کا مستقبل برآمدات سے جڑا ہوا ہے، اس کے لیے نجی شعبے کو طاقتور کریں گے۔

اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ اڑان پاکستان پروگرام میں معیشت کی مضبوطی کے لیے روڈ میپ ترتیب دیا گیا ہے، نجی شعبے کو ہر ممکن سہولیات فراہم کریں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات