29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومقومی خبریںمیٹرک امتحان میں نقل میں مدد کرنے پر سپرنٹنڈنٹ گرفتار، ہزاروں روپے...

میٹرک امتحان میں نقل میں مدد کرنے پر سپرنٹنڈنٹ گرفتار، ہزاروں روپے برآمد


پنجاب کے شہر فیروز والا کے امتحانی سینٹر میں میٹرک کے امتحانات میں نقل میں مدد کرنے پر سپرنٹنڈنٹ کو گرفتار کرلیا گیا، جس کے قبضے سے ہزاروں روپے برآمد کیے گئے ہیں۔

ٹاسک فورس ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ سے موبائل فون اور امیداروں کو بھیجے گئے پیغامات اور رول نمبر سلپ بھی  برآمد کرلیے گئے۔

ٹاسک فورس کا کہنا ہے کہ سپرنٹنڈنٹ سے 17 ہزار روپے بھی برآمد کیے گئے ہیں، رقم کی منتقلی کے ثبوت مل گئے۔

سپرنٹنڈنٹ دوسرے سینٹر کے سپرنٹنڈنٹ سے رول نمبر کے تبادلے میں بھی ملوث پایا گیا، سپرنٹنڈنٹ کو معطل کرکے انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات