22 C
Lahore
Wednesday, June 4, 2025
ہومانٹرٹینمنٹفضا علی نے داماد تلاش کرنے کی اسٹریٹجی بتا دی

فضا علی نے داماد تلاش کرنے کی اسٹریٹجی بتا دی


اداکارہ فضا علی — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان و اداکارہ فضا علی نے داماد تلاش کرنے کے لیے اپنی اسٹریٹجی بتا دی۔

فضا علی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کے دوران اپنی بیٹی فارال کی شادی کے حوالے سے اپنی حکمتِ عملی کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ جب میں اپنی بیٹی فرال کی شادی کروں گی تو جس بھی لڑکے کا انتخاب کروں گی اس کے گھر خود جاؤں گی، اس کے تمام دوستوں سے ملوں گی، اس کے ساتھ کچھ وقت گزاروں گی تا کہ اس کے رہن سہن اور دوسروں کے ساتھ اس کے رویے کا مشاہدہ کر سکوں۔

اداکارہ نے بتایا کہ بالخصوص میں لڑکے کا عورتوں کے ساتھ رویہ دیکھوں گی۔

اُنہوں نے بتایا کہ اس چیز کا مشاہدہ بھی کروں گی کہ لڑکا بد زبانی تو نہیں کرتا۔

فضا علی نے بتایا کہ میں لڑکے کی شخصیت کا مشاہدہ کروں گی اور اس کے بعد اگر مجھے لگا کہ وہ میری بیٹی کے لیے موزوں ہے تب ہی میں شادی کے لیے رضا مندی کا اظہار کروں گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات