26 C
Lahore
Saturday, May 10, 2025
ہومانٹرٹینمنٹایف آئی اے ٹیم نے مجھ سے موصول کال اور بیان سے...

ایف آئی اے ٹیم نے مجھ سے موصول کال اور بیان سے متعلق معلومات لیں، نادیہ حسین


اداکارہ اور ماڈل گرل نادیہ حسین نے کہا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی ٹیم آج صبح آئی تھی۔

جیو نیوز سے گفتگو میں نادیہ حسین نے کہا کہ ایف آئی اے حکام نے مجھ سے موصول کال اور میرے بیان سے متعلق معلومات لیں۔

انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے حکام کو میں نے ساری معلومات فراہم کیں، سوشل میڈیا پوسٹ کی ڈسکرپشن پر میں نے واضح کیا تھا کہ یہ فراڈ کال ہے۔

اداکارہ و ماڈل گرل نے مزید کہا کہ پوسٹ کرنے سے قبل فراڈ کال سے متعلق ایف آئی اے کو آگاہ بھی کیا تھا، مجھے گرفتار نہیں کیا گیا، اگلے ہفتے بیان ریکارڈ کرانے کےلیے بلایا گیا ہے۔

اس بارے میں ایف آئی اے حکام نے کہا کہ نادیہ حسین کو اگلے ہفتے بیان قلم بند کرانے کےلیے پابند کیا گیا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات