29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومتجارتی خبریںاسٹاک مارکیٹ، مثبت معاشی خبروں سے تیزی کی لہر، 1010 پوائنٹس کا...

اسٹاک مارکیٹ، مثبت معاشی خبروں سے تیزی کی لہر، 1010 پوائنٹس کا اضافہ


کراچی ( اسٹاف رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج،مثبت معاشی خبروں کی وجہ سے مارکیٹ میں زبردست تیزی کی لہر ،کے ایس ای100 انڈیکس میں 1010 پوائنٹس کا اضافہ،ایک لاکھ 15 ہزار کی نفسیاتی حد بھی بحال،52.25 فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت میں اضافہ،سرمایہ کاری مالیت 80 ارب 15 کروڑ 87 لاکھ روپے بڑھ گئی، کاروباری حجم 27.75 فیصد زیادہ رہا، تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف سے مذاکرات اور دیگر مثبت معاشی خبروں کی وجہ سے جمعرات کو مارکیٹ میں ٹریڈنگ کاآغاز 345پوائنٹس کی تیزی پر ہوا جس کے بعد بینکنگ،آئل اینڈ گیس،انرجی اور سیمنٹ سیکٹر میں بھاری خریداری سے ایک موقع پر انڈیکس 1163پوائنٹس تک بڑھ گیا ،تاہم اختتام پر کے ایس ای 100انڈیکس 1009.70 پوائنٹس کے اضافے سے 114084.54 پوائنٹس سے بڑھ کر 115094.24 پوائنٹس پر آکر بند ہوا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات