19 C
Lahore
Wednesday, December 17, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںپی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی...

پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی


پی ایس ایل 10 کی ٹرافی کی رونمائی بحیرہ عرب میں کردی گئی، ٹرافی کا نام دا لومینارا ٹرافی (The Luminara Trophy) رکھا گیا ہے۔

کھلے سمندر میں ٹرافی کی رونمائی منفرد انداز میں کی گئی، ایک پیشہ ور غوطہ خور نے پاک بحریہ کے تعاون سے گہرے سمندر سے جیسے خزانہ برآمد کیا اور یہ ٹرافی پی ایس ایل کے اسٹیک ہولڈرز کے حوالے کی۔

ٹرافی چاندی سے تیار کی گئی ہے جس میں 22 ہزار سے زائد زرقون کے پتھر استمعال کیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ یہ ٹرافی لیگ کی چمکتی ہوئی میراث اور اس کے روشن مستقبل کی نمائندگی کرتی ہے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر کا کہنا تھا کہ پی ایس ایل ٹیلنٹ، لچک اور اسپورٹسمین شپ کا گہرا ذخیرہ رہی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات