29 C
Lahore
Friday, June 6, 2025
ہومقومی خبریںنئی نویلی دلہن کو کس نے قتل کیا؟ سراغ لگا لیا گیا

نئی نویلی دلہن کو کس نے قتل کیا؟ سراغ لگا لیا گیا


—فائل فوٹو

حافظ آباد کے علاقے جوریاں میں قتل کی جانے والی نئی نویلی دلہن کے قتل کا سراغ لگا لیا گیا۔

پولیس کے مطابق مقتولہ روبی کا شوہر ہی اس کا قاتل نکلا جس کے بعد شوہر انصر کو گرفتار کر لیا اور سسرالیوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

ایف آئی آر کے مطابق شیخوپورہ کی رہائشی روبی کی شادی چند ہفتے قبل جوریاں کے انصر سے ہوئی اور شادی کے کچھ عرصے بعد سے دونوں میں ناچاقی چلی آ رہی تھی۔

شوہر نے اپنی بیوی روبی کو دوآبہ کے قریب واقع جنگل میں لے جا کر اس کا گلا دبا کر قتل کیا اور لاش کو جنگل میں ہی پھینک کر گھر آ گیا تھا۔

پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے مقتولہ کی لاش کو جنگل سے برآمد کر کے شوہر کو گرفتار کر لیا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات