35 C
Lahore
Sunday, July 20, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیفیس بک کا صارفین کو ویڈیو کے متعلق انتباہ!

فیس بک کا صارفین کو ویڈیو کے متعلق انتباہ!


سوشل میڈیا کمپنی فیس بک نے صارفین کو پلیٹ فارم پر موجود ان کی من پسند ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کے متعلق خبردار کیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے مطابق سوشل نیٹورک کمپنی پلیٹ فارم پر فیس بک لائیو ویڈیوز رکھنے کے متعلق تبدیلیاں کرنے جا رہی ہے۔

اب تک صارفین اپنی پروفائل پر موجود ویڈیوز کو اپنے عزیز و اقارب کے ساتھ شیئر کر کے کسی بھی وقت یادوں کو تازہ کر سکتے ہیں۔ لیکن میٹا کی ذیلی کمپنی ان ویڈیوز کے پلیٹ فارم پر موجودگی کے حوالے سے نئی معیاد شامل کرنے جا رہا ہے۔

اب کے بعد سے نئے فیس بک لائیوز براڈ کاسٹ ہونے کے صرف 30 دن بعد سے دستیاب ہو سکیں گی۔ اس عرصے کے بعد وہ خود بخود ڈیلیٹ کر دی جائیں گی۔

میٹا کے مطابق ویڈیوز ڈیلیٹ کرنے کا یہ عمل آئندہ چند مہینوں میں انجام دیا جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات