34 C
Lahore
Saturday, June 21, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںسابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل

سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کے ڈانس کی ویڈیو وائرل


سابق بھارتی کپتان ایم ایس دھونی کی رشبھ پنت کی بہن کی شادی میں دھماکے دار انٹری اور ڈانس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی اور مشہور بلے باز سریش رائنا نے وکٹ کیپر رشبھ پنت کی بہن ساکشی پنت کی شادی کی تقریبات میں شرکت کی جہاں وہ ہنستے، گاتے اور رقص کرتے نظر آئے۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو رہی ہے جس میں ایم ایس دھونی، سریش رائنا اور رشبھ پنت کو مشہور گانے دمادم مست قلندر پر جھومتے دیکھا جا سکتا ہے۔ 

ایم ایس دھونی، سریش رائنا اور رشبھ پنت کی ڈانس ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے، انہوں نے اس ویڈیو کو خوب پسند کیا اور دھونی کی خوش مزاجی اور زبردست ڈانس اسکلز کو سراہا۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو ثابت کرتی ہے کہ دھونی صرف ایک عظیم کھلاڑی ہی نہیں بلکہ زبردست انٹرٹینر بھی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات