35 C
Lahore
Sunday, June 8, 2025
ہومسائنس اینڈ ٹیکنالوجیزہر چھڑکنے والی بچھو کی نئی قسم دریافت

زہر چھڑکنے والی بچھو کی نئی قسم دریافت


سائنس دانوں نے کولمبیا کے برساتی جنگلات میں بچھوں کی ایک نئی قسم دریافت کی ہے جو زہر کو چھڑکنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

زولوجیکل جرنل آف دی لینیئن سوسائٹی میں پیش کی جانے والی نئی قسم ٹائٹیس ایکیلیس کو ایک فٹ سے زیادہ کے فاصلے تک زہر پھینکتے ہوئے پایا گیاجو کہ کسی پاس آنے والے جانور کی آنکھوں پر حملے کے لیے کافی ہے۔

تحقیق کے مصنف لیو لیبریو کا خیال ہے کہ زہر کے یوں خارج ہونے کا طریقہ بچھو میں شکاری کو نقصان پہنچانے کے لیے وقت کے ساتھ پنپتا ہے۔

تحقیق میں معلوم ہوا کہ یہ بچھو زہر پھینکنے کے لیے دو مختلف طریقے استعمال کرتا ہے۔ جن میں ایک، کوبرا کی طرح زہر پھینکنا اور دوسرا دم سے زہر چھڑکنا ہے۔

اب تک دریافت ہونے والی بچھو کی 2500 معلوم اقسام میں صرف دو زہر چھڑکتی ہیں جن میں سے ایک شمالی امریکا میں اور ایک افریقا میں پائی جاتی ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات