13 C
Lahore
Saturday, December 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹزارا نور عباس کو ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید مہنگی پڑ گئی

زارا نور عباس کو ڈرامہ انڈسٹری پر تنقید مہنگی پڑ گئی


معروف اداکارہ زارا نور عباس نے ڈرامہ انڈسٹری سے متعلق اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

اداکارہ زارا نور نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کی رمضان ٹرانسمیشن میں اپنے شوہر اداکار اسد صدیقی کے ہمراہ شرکت کی۔

اس موقع پر انہوں نے اپنے کیریئر، نجی و پیشہ ورانہ زندگی سے متعلق کھل کر بات کی۔

اداکارہ نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی تفریحی صنعت اتنی چھوٹی ہے کہ اسے انڈسٹری نہیں کمیونٹی کہنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے یہاں چار لوگ بیٹھ کر کہتے ہیں کہ آؤ ڈرامہ بنائیں، انڈسٹری وہ ہوتی ہے جہاں فن کے ہر شعبے اور اس سے منسلک افراد کو عزت اور پہچان دی جائے، ان کے کام کی تعریف کی جائے۔

دوسری جانب ٹرانسمیشن کے دوران میزبان و اداکار دانش تیمور نے اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی کھل کر تعریف کی۔

انہوں نے کہا کہ ٹیلی ویژن انڈسٹری نے چھوٹی ہونے کے باوجود گزشتہ چند سال میں تیزی سے ترقی کی ہے۔

زارا نور عباس اور دانش تیمور کی یہ مختصر سی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

ویڈیو پر تبصرہ کرتے ہوئے انٹرنیٹ صارفین اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔

نیٹیزنز کا کہنا ہے کہ اداکارہ زارا نور کو تاحال اداکاری کرنا نہیں آئی ہے، وہ اکثر اوقات ہی اپنی خالہ سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری اور والدہ اسما عباس کے ہمراہ ڈراموں میں نظر آتی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات