37 C
Lahore
Thursday, June 19, 2025
ہومغزہ لہو لہوجنوبی  وزیرستان  اپر  جنڈولہ قلعے پر خود کش دھماکا، فورسیز کی جوابی فائرنگ...

جنوبی  وزیرستان  اپر  جنڈولہ قلعے پر خود کش دھماکا، فورسیز کی جوابی فائرنگ میں 10 حوارج ہلاک  


خیبر پختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے اپر جنڈولہ قلعے پر خود کش دھماکا ناکام بنا دیا گیا جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ سے متعدد خوارج ہلاک ہوگئے۔

رپورٹ کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے دھماکے کے بعد شدید فائرنگ کی گئی، ذرائع کا کہنا ہے کہ حملہ خود کش تھا۔

سیکیورٹی ذرائع نے کہا ہے کہ جنوبی وزیرستان قلعہ کے باہر گیٹ پر متعدد خوارج  کو ٹھکانے لگادیا گیا ہے۔

جنوبی گیٹ کے باہر خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو اڑا دیا جس میں 2 جوان زخمی ہیں، دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق 6 حملہ آور مارے گئے جب کہ فورسز کی کارروائی جاری ہے۔

علاقے میں لڑاکا ہیلی کاپٹر گشت کر رہے ہیں اور وقفے وقفے سے فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں اور تاحال صورتحال کشیدہ ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات