37 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹکرن اشفاق کا مداح کو شادی سے متعلق اہم مشورہ

کرن اشفاق کا مداح کو شادی سے متعلق اہم مشورہ


اداکارہ کرن اشفاق — فائل فوٹو

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل و اداکارہ کرن اشفاق نے مداح کو شادی سے متعلق اہم مشورہ دے دیا۔

کرن اشفاق نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر مداحوں سے گپ شپ لگانے کے لیے ایک سیشن رکھا اور مداحوں کے سوالات کے جوابات دیے۔

اس سیشن کے دوران ایک مداح نے اداکارہ سے پوچھا کہ میرے شوہر صرف اپنی والدہ کی ہی بات سنتے ہیں، میری شادی کو ابھی صرف 2 سال ہوئے ہیں اور زندگی عذاب ہو گئی ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹاگرام
فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

مداح نے مزید لکھا کہ آپ مجھے مشورہ دیں کہ مجھے کیا کرنا چاہیے؟

کرن اشفاق نے مداح کو مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ جو آدمی صرف اپنی ماں کی ہی بات سنتے ہوں ان کے گھر کبھی نہیں بستے۔

اُنہوں نے مزید لکھا کہ اللّٰہ کرے آپ کے شوہر کو یہ بات جلدی سمجھ آ جائے۔

اداکارہ نے یہ بھی لکھا کہ جو آدمی صرف اپنی ماں کی بات سنتے ہیں وہ کبھی اچھے شوہر نہیں بن سکتے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات