34 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفی کٹنگ 1 لاکھ روپے لینے والا بھارت کا سب سے مہنگا...

فی کٹنگ 1 لاکھ روپے لینے والا بھارت کا سب سے مہنگا حجام


—فائل فوٹو

بھارت میں ایک حجام ایسا بھی ہے جو صرف ایک بار بال کاٹنے کے 1 لاکھ روپے وصول کرتا ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالم حکیم نامی حجام ہندوستان کا سب سے مہنگا ترین حجام ہے جسے متعدد مشہور شخصیات کا ہیئر اسٹائلسٹ ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

عالم حکیم کو لگژری گرومنگ کی دنیا میں ایک نمایاں مقام حاصل ہے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالم حکیم اداکار سلمان خان، ویرات کوہلی، ہریتھک روشن، وکی کوشل، ارجن کپور،  سیف علی خان کے بیٹے ابراہیم علی خان سمیت دیگر نوجوان نسل کے اداکاروں کے بھی ہیئر اسٹائلسٹ ہیں۔

عالم حکیم حجامت کا کام 16 سال کی عمر سے کر رہے ہیں، اب انہیں اپنے پیشے میں منفرد مقام اور مہارت حاصل ہے۔

عالم حکیم برسوں کی مہارت سے ناصرف متعدد بالی ووڈ ستاروں بلکہ بزنس ٹائکونز اور اشرافیہ کی شخصیات کو بھی نئی لُک اور اسٹائل دے چکے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات