37 C
Lahore
Friday, June 20, 2025
ہومانٹرٹینمنٹدانش تیمور نے اچھی بیوی تلاش کرنے کا فارمولا بتا دیا

دانش تیمور نے اچھی بیوی تلاش کرنے کا فارمولا بتا دیا


اداکار دانش تیمور — فائل فوٹو 

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار دانش تیمور نے لڑکوں کو ایک اہم مشورہ دیا ہے۔

دانش تیمور نے نجی ٹی وی کی رمضان ٹرانسمیشن کی میزبانی کے دوران شادی کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

اُنہوں نے کہا کہ میری ان تمام لڑکوں سے ایک درخواست ہے جو شادی کرنے کے لیے اچھی لڑکیوں کی تلاش میں ہیں کہ اگر اچھی بیوی چاہیے تو سب سے پہلے آپ خود اچھے انسان بن جائیں۔

اداکار نے مزید کہا کہ اللّٰہ تعالیٰ سے کوئی چیز پوشیدہ نہیں ہے اس لیے جب آپ خود اچھے انسان بن جائیں گے تو ایسا ممکن نہیں ہے کہ آپ کو کوئی ایسی بیوی مل جائے جو آپ کو پسند نہ ہو۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر آپ خود اچھے انسان ہیں تو ان شاء اللّٰہ آپ کو اچھی بیوی ضرور ملے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات