29 C
Lahore
Monday, June 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںایلون مسک نے یوکرین کی حمایت پر سینیٹر مارک کیلی کو غدار...

ایلون مسک نے یوکرین کی حمایت پر سینیٹر مارک کیلی کو غدار قرار دیدیا


واشنگٹن (اے ایف پی) ٹیک ارب پتی اور وائٹ ہاؤس کے سینئر مشیر ایلون مسک نےیوکرین کا دورہ کرنے والے سینیٹر مارک کیلی کو غدار قراردے دیاجنہوں نے کہا تھا کہ یہ ضروری ہے کہ امریکی جنگ زدہ ملک کے ساتھ کھڑے ہوں۔ناسا کے سابق خلا باز اور امریکی بحریہ کے پائلٹ مارک کیلی نےگزشتہ ہفتے کے آخر میں یوکرین کا دورہ کیا، جو تین سال سے زائد عرصے سے روس کا مقابلہ کر رہا ہے۔ان کا یہ دورہ ایک ایسے وقت میں ہوا جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تنازعات کے فوری خاتمے کے خواہاں ہیں، اور کیف کے لیے امریکی فوجی امداد کو روکنا چاہتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات