29 C
Lahore
Saturday, June 28, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا جو کرنا ہے کرے، بات نہیں کروں گا، دھمکیاں قبول نہیں:...

امریکا جو کرنا ہے کرے، بات نہیں کروں گا، دھمکیاں قبول نہیں: مسعود پزشکیان


مسعود پزشکیان— فائل فوٹو بشکریہ رائٹرز نیوز ایجنسی

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ مذاکرات نہ کرنے کا اعلان کردیا۔

ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ امریکا ہمیں احکامات اور دھمکیاں دے یہ قابلِ قبول نہیں، میں امریکا سے بات چیت نہیں کروں گا۔

ان کا کہنا ہے کہ امریکا جو کرنا چاہتا ہے کرے۔

اس سے قبل ہفتے کو ایرانی سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا تھا کہ ایران کو دھمکایا نہیں جاسکتا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر نے جوہری معاہدے پر بات چیت کے لیے ایران کو خط لکھا تھا۔

خط میں جوہری معاہدے کے لیے بات چیت کی دعوت دی تھی اور کہا تھا کہ یہ ایران کے لیے ہی بہتر ہوگا، دوسری صورت میں ہمیں کچھ اور کرنا ہوگا، ایران کے ساتھ معاہدے پر پہنچنے کو ترجیح دیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات