27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومتجارتی خبریںیوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ،...

یوکرین کا روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ، 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی


تصویر سوشل میڈیا۔

یوکرین نے روس پر اب تک کا سب سے بڑا ڈرون حملہ کیا ہے، ماسکو کے رہائشی علاقوں پر ڈرون حملوں میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ماسکو سے روسی حکام کے مطابق تین سالہ جنگ کے دوران دارالحکومت پر یہ سب سے بڑا حملہ تھا، جبکہ میئر ماسکو نے  حملے کو دشمن کا سب سے بڑا حملہ قرار دیا۔

کریملن نے حملے کی مذمت کرتے ہوئے یوکرین پر رہائشی عمارتوں کو نشانہ بنانے کا الزام عائد کیا ہے۔

یوکرین نے کہا کہ یہ روس پر جنگ بندی کےلیے دباؤ ڈالنے کا پیغام ہے، روس کے مطابق 337 ڈرونز مار گرائے گئے جبکہ یوکرین نے دعویٰ کیا کہ حملہ پوری رات اور صبح تک جاری رہا۔

دوسری جانب یوکرین اور امریکا کے درمیان سعودی عرب میں جنگ بندی کے مذاکرات جاری ہیں، جہاں یوکرین جزوی جنگ بندی کی تجویز پیش کر سکتا ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات