29 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںگندے ٹوائلٹس نے ایئر انڈیا کی پرواز کو واپس لوٹنے پر مجبور...

گندے ٹوائلٹس نے ایئر انڈیا کی پرواز کو واپس لوٹنے پر مجبور کردیا


طیارے میں موجود پریشان حال مسافر(تصویر سوشل میڈیا)۔

شکاگو سے نئی دہلی جانے والی ایئر انڈیا کی پرواز سفر کے چند گھنٹوں بعد ہی واپس لوٹنے پر مجبور ہو گئی۔ 

اس کی وجہ طیارے کے ٹوائلٹس تھے، جن میں کپڑے، چیتھڑے اور پلاسٹک بیگز پھنسنے ہوئے پائے گئے۔ 

اِس وقعے پر سوشل میڈیا پر طیاروں میں باتھ رومز استعمال کرنے کے آداب کو لے کر دلچسپ بحث چل پڑی ہے۔

واقعہ پانچ مارچ کا ہے، طیارے کو پانچ گھنٹے سفر کے بعد اس وقت واپس لوٹنا پڑا جب عملے کو پتہ چلا کہ طیارے کے 12 میں سے 8 بیت الخلاء خراب ہو چکے ہیں۔ 

ٹوائلٹ میں موجود کچرا(تصویر سوشل میڈیا)۔
ٹوائلٹ میں موجود کچرا(تصویر سوشل میڈیا)۔

فلائٹ اُس وقت بحرِ اوقیانوس کے اوپر تھی لیکن یورپی ہوائی اڈوں پر رات کے وقت آپریشن کی پابندیوں کے باعث عملے نے واپس شکاگو جانے کا فیصلہ کیا تاکہ طیارے میں سوار 342 مسافروں کو ٹوئلٹس کی کمی کی پریشانی سے بچایا جا سکے۔ 

بعد کی تحقیقات سے پتہ چلا کہ ٹوائلٹس میں پلاسٹک کے تھیلے، چیتھڑے اور کپڑے سمیت دیگر اشیاء فلش کی گئی تھیں، جس کے نتیجے میں پائپ لائن میں رکاوٹ پیدا ہو گئی۔ 

ایئر انڈیا کے ترجمان نے کہا کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب ایئر لائن کی پروازوں میں ٹوائلٹس میں غیر متعلقہ اشیاء پائی گئی ہوں۔ اس سے قبل بھی کمبل، زیر جامہ اور بچوں کے ڈائپرز جیسی چیزیں ٹوائلٹس میں فلش کی جا چکی ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات