27 C
Lahore
Thursday, July 17, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںفلپائن کے سابق صدر روڈریگو دوتیرتے منیلا میں گرفتار

فلپائن کے سابق صدر روڈریگو دوتیرتے منیلا میں گرفتار


فلپائن کے سابق صدر روڈریگو دوتیرتے اپنی گرفتاری سے قبل منیلا کے قریب پاسے کے ویلامور ایئر بیس موجود ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

عالمی فوجداری عدالت کے وارنٹ پر فلپائن کے سابق صدر روڈریگو دوتیرتے کو منیلا میں گرفتار کر لیا گیا، انھیں آج عالمی فوجداری عدالت کے حوالے کر دیا جائے گا۔

79 سالہ سابق صدر روڈریگو پر 43 افراد کے ماورائے عدالت قتل کے الزامات ہیں جو 2011 سے 2019 کے درمیان انسداد منشیات کریک ڈاؤن کے دوران کیے گئے۔

روڈریگو کی بیٹی فلپائنی نائب صدر سارہ دوتیرتے کا کہنا ہے کہ میرے والد کو جبری طور پر دی ہیگ بھیجنا انصاف نہیں ظلم و ستم ہے۔

سابق صدر روڈریگو کا کہنا ہے کہ میرے خلاف مقدمہ آئی سی سی میں نہیں فلپائن کی عدالتوں میں چلنا چاہیے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات