29 C
Lahore
Wednesday, July 16, 2025
ہومکھیلوں کی خبریںبیٹی کی صحت بہتر ہونے پر محمد یوسف نے قومی ٹیم کیلئے...

بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر محمد یوسف نے قومی ٹیم کیلئے دستیابی ظاہر کردی


فوٹو: فائل

اپنی بیٹی کی صحت بہتر ہونے پر کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف نے قومی ٹیم کےلیے دستیابی ظاہر کردی۔

محمد یوسف اب پاکستانی ٹیم کے ساتھ نیوزی لینڈ کے دورے پر جائیں گے۔

قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ اپنی بیٹی کی طبیعت خراب ہونے پر ٹیم کے ساتھ جانے پر شش و پنج میں تھے۔ 

اس حوالے سے محمد یوسف نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق بیٹی کی طبیعت اب بہتر ہے، لہٰذا میں ٹیم کے ساتھ جا رہا ہوں۔ قومی ٹیم کے ساتھ جانا قومی فریضہ ہے جسے ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس سے قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ قومی ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ محمد یوسف بیٹی کی علالت کے باعث دورۂ نیوزی لینڈ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ 

محمد یوسف کو پاکستان ٹیم کا بیٹنگ کنسلٹنٹ مقرر کیا گیا تھا۔ 

پاکستان کرکٹ ٹیم 12 مارچ کی صبح نیوزی لینڈ کیلئے روانہ ہوگی، کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ میں پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز اور تین ون ڈے انٹرنیشنلز کھیلے گی۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات