30 C
Lahore
Tuesday, July 1, 2025
ہومقومی خبریںکم عمر لڑکی سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 افراد گرفتار

کم عمر لڑکی سے زبردستی شادی، سوتیلے باپ سمیت 9 افراد گرفتار


اٹک میں حضرو کے گاؤں خگوانی میں کم عمر لڑکی کے مبینہ فروخت کے بعد نکاح کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق سوتیلے باپ نے 12 سال کی لڑکی کی 60 سال کے شخص سے شادی کروائی، کم عمر لڑکی سے زبردستی شادی کروانے پر نکاح خواں سمیت 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔ 

پولیس کے مطابق دولہا نعیم، لڑکی کے سوتیلے باپ طیب سمیت 9 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نکاح رجسٹرار افتخار شاہ مٹھو فرار ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعے میں نکاح رجسٹرار نے نمبردار کے ساتھ مل کر 50 ہزار روپے لیے۔ 

پولیس ترجمان کے مطابق لڑکی سے بوڑھے شخص کے نکاح کے معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات