28 C
Lahore
Thursday, June 26, 2025
ہومانٹرٹینمنٹخراب مالی حالات سے احساس کمتری کا شکار ہوا: عاصم محمود

خراب مالی حالات سے احساس کمتری کا شکار ہوا: عاصم محمود


اداکار عاصم محمود — فوٹو اسکرین گریب

پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار عاصم محمود نے انکشاف کیا ہے کہ وہ خراب مالی حالات کی وجہ سے احساسِ کمتری کا شکار ہوئے۔

عاصم محمود نے حال ہی میں ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے بچپن کے مشکل وقت کے بارے میں بات کی۔

اُنہوں نے بتایا کہ میرا تعلق کسی امیر گھرانے سے نہیں تھا بلکہ میں ایک متوسط طبقے کے خاندان میں پیدا ہوا جہاں میرے والدین نے بہت مشکلات کا سامنا کر کے ہماری تعلیم مکمل کروائی۔

اداکار نے بتایا کہ خراب مالی حالات کی وجہ سے لوگوں کی تلخ باتیں بھی سننے کو ملتی تھیں اس لیے میں احساس کمتری کا شکار ہو گیا تھا۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ لیکن اس احساس کمتری کی وجہ سے ہی میرے اندر ایک آگ تھی کہ میں کچھ ایسا کر کے دکھاؤں گا جو یہ مجھے برا بھلا کہنے والے نہیں کر سکتے۔

عاصم محمود نے خراب مالی حالات کی وجہ سے لوگوں کے برے رویوں کا سامنا کرنے والے لوگوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ اپنے آپ پر، اپنے والدین کی دعاؤں پر اور اللّٰہ کی ذات پر یقین رکھیں سب ٹھیک ہو جائے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات