27 C
Lahore
Wednesday, July 23, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںحماس کے ساتھ براہِِ راست ملاقات بہت مددگار رہی: امریکی سفیر ایڈم...

حماس کے ساتھ براہِِ راست ملاقات بہت مددگار رہی: امریکی سفیر ایڈم بوہلر


امریکی سفیر ایڈم بوہلر—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ کے یرغمالیوں کے حوالے سے خصوصی ایلچی ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ غزہ میں یرغمالیوں سے متعلق معاہدہ چند ہفتوں میں ممکن ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی سفیر ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ حماس کےساتھ براہِ راست ملاقات بہت مددگار رہی ہے۔

ایڈم بوہلر نے کہا ہے کہ امریکا حماس بات چیت پر اسرائیل کی تشویش کو سمجھتے ہیں۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یقین ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کا معاہدہ ہفتوں میں طے پا جائے گا، یہ ایسا معاہدہ ہو گا جس کے تحت امریکی ہی نہیں تمام قیدی رہا ہو سکیں گے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات