28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںامریکا سے تعمیری بات چیت کےلیے تیار ہیں، زیلنسکی

امریکا سے تعمیری بات چیت کےلیے تیار ہیں، زیلنسکی


یوکرین کے صدر زیلنسکی نے کہا ہے کہ ہم امریکا کے ساتھ تعمیری بات چیت کےلیے تیار ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر زیلنسکی پیر کو سعودی عرب میں ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے۔

ایک بیان میں یوکرین کے صدر نے کہا کہ اگلے ہفتے سعودی عرب میں امریکی نمائندوں سے تعمیری گفتگو کےلیے پُرعزم ہیں۔

صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ کے پہلے لمحے سے ہی امن کا منتظر ہے، امید ہے بات چیت میں ضروری اقدامات اور فیصلوں پر اتفاق ہوگا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ یوکرین امریکا کے ساتھ تعمیری بات چیت کےلیے تیار ہے، حقیقت پسندانہ تجاویز میز پر موجود ہیں، عمل کےلیے تیزی اور موثر عمل ضروری ہے۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات