بھارتی ٹیم کے نائب کپتان شبھمن گل نے کہا ہے کہ کہنا آسان ہوتا ہے کہ دباؤ نہیں لیکن فائنل کیلئے دباؤ تو ہوتا ہے۔
دبئی میں چیمپئنز ٹرافی فائنل سے ایک روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی ٹیم کے نائب کپتان کا کہنا تھا کہ بڑے میچ کا دباؤ رہتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فائنل کےلیے بہت پُرجوش ہیں، میرا دوسرا آئی سی سی ٹورنامنٹ کا فائنل ہے۔
سیمی فائنل کے بارے میں بات کرتے ہوئے گل کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا کا بولنگ اٹیک اتنا اچھا نہیں تھا، بھارتی بیٹرز دباؤ میں وکٹ کھو رہے تھے۔
شبھمن گل نے کہا کہ بڑے میچ میں بڑا دباؤ تو ہوتا ہے مگر تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے دباؤ سے نمٹا جاتا ہے۔ جس نے دباؤ سے اچھا نمٹا وہ ٹیم جیتے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی ٹیم کی بیٹنگ لائن اپ اس وقت سب سے مضبوط بیٹنگ لائن اپ ہے۔
بھارتی نائب کپتان نے کہا کہ دبئی میں موسم تبدیل ہوا ہے، تھوڑی گرمی ہوئی ہے مگر وکٹ کے سلو رہنے کا ہی امکان ہے۔
شبھمن گل نے کہا کہ بطور بیٹر کوشش ہوتی ہے کہ پہلے بیٹگ کریں اور بولرز کی خواہش رہتی ہے کہ پہلے بولنگ کریں، میں کریز پر موقع کی مناسبت سے شاٹس کھیلنے کی کوشش کرتا ہوں۔