34 C
Lahore
Sunday, June 29, 2025
ہومقومی خبریںپاکستان کے ذمے چین کو واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت...

پاکستان کے ذمے چین کو واجب الادا 2 ارب ڈالر کی مدت میں ایک سال کی توسیع


چین نے پاکستان کے ذمے واجب الادا 2 ارب ڈالر رقم کی مدت میں ایک سال کی توسیع کردی۔

وزارتِ خزانہ نے چین کی جانب سے قرض ادائیگی کی مدت میں توسیع کی تصدیق کردی ہے۔

چین کے 2 ارب ڈالر کے قرض کی واپسی کی مدت 24 مارچ کو مکمل ہو رہی تھی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم شہباز شریف سے چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی تھی جس میں سی پیک کے تحت مختلف اقدامات اور منصوبوں کی اہمیت کو اُجاگر کیا گیا۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا تھا کہ پاکستان اور چین اسٹریٹجک کوآپریٹو پارٹنر شپ مزید مضبوط کرنے کےلیے پُرعزم ہیں۔

چینی سفیر نے وزیراعظم کو پاک چین دوطرفہ تعاون کی تازہ ترین پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ چین پاکستان کی قومی ترقی کوششوں میں اپنی مکمل حمایت اور تعاون جاری رکھے گا۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات