28 C
Lahore
Friday, June 27, 2025
ہومقومی خبریںآٹھ مقام میں مطلع صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار

آٹھ مقام میں مطلع صاف، بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار


— فائل فوٹو

وادیٔ نیلم کی تحصیل آٹھ مقام میں مطلع صاف ہے لیکن بالائی علاقوں میں سردی کی شدت برقرار ہے۔

 ترجمان شاہرات ڈویژن نیلم کے مطابق مرکزی شاہراہ کیل تک ٹریفک کے لیے بحال کر دی گئی۔

برفانی تودہ گرنے سےگریس، شونٹھر، سرگن، لوات بالا ویلیز سمیت متعدد رابطہ سڑکیں اب تک بند ہیں۔

 سڑکوں کی بندش سے اشیائے خور و نوش کی قلت ہے اور لوگ پیدل سفر کرنے اور مریضوں کو کندھوں پر اٹھا کر اسپتال لانے پر مجبور ہوگئے۔

ترجمان محکمۂ شاہرات کے مطابق کیل تاؤبٹ مرکزی شاہراہ سمیت دیگر سڑکوں کی بحالی کے لیے پاک فوج کے تعاون سے کام جاری ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ سڑکوں کی بحالی میں مزید 4 دن لگ سکتے ہیں۔



مقالات ذات صلة

جواب چھوڑ دیں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

الأكثر شهرة

احدث التعليقات